الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کر دیے

الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیے
شائع 11 دسمبر 2023 10:32pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — ای سی پی
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — ای سی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کر دیے، الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کر دیے۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا گیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعنیات کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سندھ پر اعتراض کیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کی موجودگی میں کسی صورت شفاف الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کے ممبرنثار درانی بھی پیپلزپارٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں لہٰذا دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ECP

بلوچستان

اسلام آباد

sindh

Transfer and posting

provincial election commissioners

Election Commission of Pakistan (ECP)

Transfer posting