Aaj News

ہم شاہ محمود قریشی کو مس کر رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اگر آصف زرداری سے کسی کومسئلہ ہے تو کورٹ جائے، یوسف رضا گیلانی
شائع 11 دسمبر 2023 07:46pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم شاہ محمود قریشی کو مس کر رہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اب پنجاب آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل پر تاریخ کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا الیکشن میں تاخیر ہوگی،پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، ہم پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا پروگرام ہے،ہم اپنے پروگرام پر چل رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے طویل عرصہ جیل کاٹی ہے، اگر آصف زرداری سے کسی کومسئلہ ہے تو کورٹ جائے۔

Yusuf Raza Gilani