بنوں کے تھانہ صدر کے قریب نصب شدہ 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

بم پھٹنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوسکتا تھا، پولیس
شائع 07 دسمبر 2023 11:50am

بنوں پولیس نے تھانہ صدر کے پاس نصب شدہ 10کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا پولیس نے بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تھانہ صدر کے ساتھ نصب شدہ 10کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے تھانہ صدر کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، اگر دہشت گرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا، جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

kp police

KPK Police

explosives