ن لیگ کا عوامی محاذ سے پہلےخارجہ محاذ سنبھالنے کا فیصلہ

شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد 3 روزہ دورہ پر چین جائے گا
شائع 28 نومبر 2023 02:28pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

مسلم لیگ ن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی محاذ سے قبل خارجی محاذ سنبھال لیا ہے اور اسی سلسلے میں شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد 3 روزہ دورہ پر چین جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کاعوامی محاذسےپہلےخارجہ محاذسنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے، اور نوازشریف کی سفرا سے ملاقات کے بعد شہبازشریف بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد 3 روزہ دورہ پر چین جائے گا، جہاں ان کی کمیونسٹ رہنماؤں اورحکومتی شخصیات سےملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے چین کے دورے پر جائیں گے۔