وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لئے اجلاس بلانے کا فیصلہ

اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگرشرکت کریں گے
شائع 24 نومبر 2023 09:50pm

حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،دیگرشرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،دیگرشرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اِس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہوم ورک کا آغاز کر دیا ہے۔ اور تمام کیڈرز کو گریڈ 22 کی آسامیاں شمار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جب کہ آسامیوں کے شمار کیلئے کٹ آف ڈیٹ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کی 5 آسامیوں کے لئے 46 افسران کا پینل مرتب کرلیا گیا ہے، جب کہ پولیس سروس کی 2 آسامیوں کیلئے 17 افسران اور سیکریٹریٹ گروپ کی 2 آسامیوں کیلئے 27 افسران کا پینل مرتب کیا گیا ہے۔

establishment division

Federal bureaucrats

Progress in grades

High Powered Selection Board