حکومت کا پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان

لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے گی، ذرائع
شائع 16 نومبر 2023 11:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان بنالیا، وفاقی حکومت نے ایئر لائن پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی منظوری دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔ پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے گی۔

CAA

PIA

privatization