سندھ پولیس کے اہلکارمنشیات فروشی میں ملوث نکلے

گرفتارملزم کا ہیڈ کانسٹیبل سے منشیات خریدنے کا انکشاف
شائع 03 نومبر 2023 09:19am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں سندھ پولیس کے اہلکار منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

تھانہ بلدیہ میں گرفتارمنشیات فروش آفاق نے انکشاف کیا کہ وہ ہیڈ کانسٹیبل سے منشیات خریدتا تھا، اہلکارسے منشیات کی ڈیلنگ کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

حب ریور روڈ سے پولیس اہلکارعبداللّٰہ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہیڈ کانسٹیبل تھانہ بلدیہ انویسٹیگیشن یونٹ میں تعینات تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے105 گرام آئس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

sindh

Sindh Police