تحریک انصاف کے 13 نظر بند کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا

کارکنان کونقص امن کے خطرے کے پیش نظرحراست میں لیا گیا تھا
شائع 29 اکتوبر 2023 12:52pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، جن کی نظربندی کی مدت مکمل ہوگئی تھی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز پی ٹی آئی کے 19 کارکنان کواڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

جیل ذرائع نے کہا کہ کارکنان کونقص امن کے خطرے کے پیش نظرحراست میں لیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی نظربندی کے احکامات جاری کررکھے تھے۔

adiala jail

Pakistan Tehreek Insaf