پرویز الٰہی نے پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا
ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواستگزار کی استدعا
 
    
        سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
پرویز الٰہی نے پولیس لائنز کے باہر سے گرفتاری پر پولیس حکام کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف وکیل سردار عبد الرازق کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 7 ستمبر کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔
انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا کہ عدالت پرویز الٰہی کو پیش کرنے اور انہیں رہا کرنے کا حکم بھی جاری کرے۔
Islamabad High Court
Chaudhry Pervaiz Elahi
Pervaiz Elahi
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔