پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی گھر پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے صداقت علی عباسی گھر پہنچ گئے۔
صداقت عباسی کچھ عرصے سے منظرِعام سے غائب تھے۔
گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
صداقت علی عباسی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی، ان کے خلاف رائل آرٹلری بازار میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے صداقت علی عباسی سمیت فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب
صداقت عباسی کی بازیابی سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
ایف آئی آر میں غداری، دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت کی سنگین دفعات شامل ہیں۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔