مالدیپ کے نومنتخب صدر کو وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مبارکباد
پاکستان اور مالدیپ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، انوار الحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مالدیپ کے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایکس پر پیغام میں مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈاکٹر محمد معیزو کو دلی مبارکباد دی۔
نگراں وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان اور مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلئے نو منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
مقبول ترین











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔