پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط

معاہدے سے پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا
شائع 29 ستمبر 2023 09:07am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر اور جی سی سی ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد کے درمیان وفود کی سطح پر آزاد تجارت کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے بعد پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ کے لئے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر اور جی سی سی ممالک تنظیم کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد نے معاہدے پر دستخط کیے جس پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور معاشی ترقی ہوگی۔

Saudi Arabia

پاکستان

trade

PAKISTAN SAUDI ARABIA AGREEMENT