کراچی میں ایک اور اوباش کی راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

ملزم موٹرسائیکل پر سوار تھا جو خاتون کو حراساں کرکے فرار ہوگیا
شائع 22 ستمبر 2023 02:54pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نارتھ کراچی سیکٹرالیون بی میں موٹرسائیکل سوارکی خاتون سے بدتمیزی کی فوٹیجز آج نیوز نے حاصل کرلی۔

کراچی میں راہ چلتی خواتین کو حراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اور نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون سے بدتمیزی کی۔

اوباش شخص کی بدتمیزی کی فوٹیجز آج نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں واضح طور دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزم خاتون کے ساتھ بد اخلاقی کرتا ہے اور خاتون کو حراساں کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

Child Abuse

Karachi Police

harassments