وزیر خارجہ اور تھامس ویسٹ کا افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

جلیل عباس جیلانی کا مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
شائع 20 ستمبر 2023 12:39pm
فوٹو — اے پی پی
فوٹو — اے پی پی

نیو یارک: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔

جلیل عباس جیلانی نے تھامس ویسٹ سے ملاقات میں مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

تھامس ویسٹ اور جلیل عباس جیلانی نے ملاقات میں افغانستان میں دیرپا امن کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

afghanistan

New York

thomas west

JALIL ABBAS JILANI