عام انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے متعلق فیصلہ ہوگا
شائع 01 ستمبر 2023 10:11am
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

عام انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں حلقہ بندیوں کے دورانیے کو مزید کم سے کم کرنے اورعام انتخابات کے الیکشن شیڈول کے اعلان بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج 11 بجے اجلاس طلب کیا ہے جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا کریں گے۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سینئر افسران شرکت کریں گے۔

ECP

اسلام آباد