نیو کراچی میں فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور چل بسا
مقتول ٹیکسی ڈرائیور کسی فیملی کو لے کر گزر رہا تھا
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ڈی کے موڑ کے قریب فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مقتول ٹیکسی ڈرائیور تھا اور کسی فیملی کو لے کر گزر رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوارملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کردی، ممتاز کو سر پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
جرائم
Karachi Street Crimes
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔