برطانیہ میں ساڑھی واک تھون میں سینکڑوں خواتین کی شرکت

ساڑھی پہنی خواتین لندن کی سڑکوں پر رقص کرتی نظر آئیں
شائع 11 اگست 2023 09:46pm
فوٹو ــ لندن ڈیلی
فوٹو ــ لندن ڈیلی

برطانیہ میں 750 ہندوستانی نژاد خواتین نے پارلیمنٹ اسکوائر تک ’ساڑی واک تھون‘ میں حصہ لیا۔

لندن کی سڑکوں پر بھارت کے رنگ نظر آئے۔ ہندوستانی نژاد خواتین نے ’ساڑی واک تھون‘ میں بھرپور شرکت کی۔

قومی ہینڈ لوم ڈے کی مناسبت سے ریاست کی مخصوص ساڑھیوں کو زیب تن کرکے خواتین نے ٹریفالگر اسکوائر سے پارلیمنٹ اسکوائر تک پریڈ کی۔

خواتین لندن کی سڑکوں پر ناٹو- ناٹو کی دھن پر رقص کرتی نظر آئیں۔

گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور دہلی سمیت دیگر ریاستوں کی نمائندگی کرنے والی خواتین نے ایک کلومیٹر طویل راستے پر قومی ترانے کے ساتھ اپنی واک کا اختتام کیا۔

اس موقع پر تقریب کی کوآرڈینیٹروں میں سے ایک کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ہیما سنتھوش نے مارچ کی سفیر کے طور پر تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

kalash

Saree Walkathon

Culture

Pakistani Culture