ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے3 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے
شائع 09 اگست 2023 09:09am
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ - تصویر/ فائل
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ - تصویر/ فائل

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے تین مطلوب ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے لاہورائیرپورٹ منتقل کردیا۔

اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے لاہورائرپورٹ منتقل کی گیا ہے، جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ جنہیں متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا ہے۔

گرفتارملزمان میں قمرعباس، مہتاب خان اور دوست علی شامل ہیں۔ ان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

FIA

lahore

Allama Iqbal International Airport

FIA Immigration