دوران سفر چارجرنہ ہو تو موبائل کیسے چارج کریں

موبائل چارج کرنے کیلئےاب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
شائع 07 اگست 2023 11:31am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگرآپ شہرسے باہر کہیں سفرکررہے ہوں اور پتہ چلے کہ موبائل چارجر تو گھر پرہی رہ گیا تو نیا چارجر خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ ان ہیکس سے زندگی آسان بنائیں

اگر آپ کسی ہوٹل یاعوامی جگہ پر موجود ہیں اور موبائل دوری چارج کرنا ضروری ہے تو آپ کسی بھی ٹی وی کی بیک پر یو ایس بی پورٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا فون چارج کرسکتے ہیں۔

اس طریقے سے ناصرف آپ کا موبائل چارج ہوجائے گا بلکہ آپ ہر جگہ چارجر ساتھ لے جانے کی جھنجھٹ سے بھی بچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب اگر آپ ڈرائیو کررہے ہیں اور موبائل چارج کرنے کی ضرورت ہے تو کار چارجر بھی اس سلسلے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Women

mobile phone

lifestyle

lifehacks

charger