بہاولنگر میں 12 سالہ لڑکا سیلابی پانی میں سیلفی بناتے ڈوب کر جاں بحق

نوجوان کو بچانے کیلئے بھائی اور کزن نے بھی پانی میں چھلانگ لگادی
شائع 29 جولائ 2023 11:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بہاولنگر میں سیلابی پانی میں سیلفی بنانے کا جنون مہنگا پڑ گیا، 12 سالہ لڑکا سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

بہاولنگر مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلابی پانی میں سیلفی بنانے کا جنون مہنگا پڑگیا۔

سیلفی بناتے ہوئے 12 سالہ عثمان پانی میں ڈوب گیا، نوجوان کو بچانے کے لیے اس کے بھائی اور کزن نے بھی پانی میں چھلانگ لگادی۔

ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو بچالیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں 12 سال کے عثمان کی لاش تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

bahawalnagar

12 year old drowns

taking selfie

floodwaters