فلپائن میں کشتی الٹنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک

کشتی الٹنے کا واقعہ سمندر میں شدید طغیانی کی وجہ سے پیش آیا
شائع 27 جولائ 2023 07:16pm
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب کشتی الٹنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق سمندر میں شدید طغیانی کی وجہ سے کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

فلپائن کے ساحلی محافظ (پی سی جی) کی جانب سے مسافروں کو بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے تاہم ڈیزاسٹر افسر نیل فیرر نے ڈی زیڈ آر ایچ ریڈیو کو بتایا کہ 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور چھ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

پی سی جی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکار ایک خاتون کی لاش کو سمندر سے کھینچ رہے ہیں جو لائف جیکٹ کے بغیر دکھائی دے رہی تھی۔

یاد رہے کہ سمندری طوفان ڈوکسوری گزشتہ روز فلپائن کے شمالی ساحلوں سے ٹکرایا تھا جس کا رخ اب چین کی طرف ہے، خراب موسم کے پیش نظر چین اور تائیوان نے بھی الرٹ جاری کردیا۔

Rain

floods

Hurricane

Boat Sink

Greece boat accident