چونیاں میں خاتون کانسٹیبل نے اپنے والد کا چالان کردیا
سمیرا صدیق نے ہیلمٹ نہ پہننے پر والد سے جرمانہ موقع پر وصول کیا
پنجاب کے شہر چونیاں ذمیں لیڈی کانسٹیبل سمیرا نے فرضی شناسی کی بہترین مثال قائم کردی۔ لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نا پہننے پراپنے ہی والد کا چالان کردیااور موقع پر جرمانہ بھی وصول کیا.
سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس ڈاکٹر اطہروحید نے نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا علان کیا ہے۔
کانسٹیبل سمیرا کا کہنا ہےکہ قانون سب کیلئے برابر ہے اگرمیرے گھر والے بھی قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ان کو بھی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔