ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھارت میں کھیلی جائے گی
شائع 07 جولائ 2023 03:38pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تربیتی کیمپ میں فار ورڈ رومان آنکھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ دوران پریکٹس ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی رومان کی آنکھ پر گیند لگ گئی۔ جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق رومان کی آنکھ میں دو جگہ زخم آئے جس پر10 ٹانکیں لگے تاہم ٹیم کے فارورڈ پلیئر کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

یاد رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارتی شہر چنائے میں شروع ہوگی، قومی ہاکی ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

Hockey Stadium

Pakistan Hockey Federation

asian hockey champions trophy