شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جے آئی ٹی سربراہ کے سامنے پیش

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بیان ریکارڈ کروا دیا
شائع 07 جولائ 2023 12:51pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نو مئی واقعات اور مقدمات کی تفتیش کے لئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ کے سامنے پیش ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے سوالات کئے گئے، دونوں رہنماوں نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کروائے۔ نو مئی کے واقعات کے ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد بھی موجود ہیں۔

پیشی کے بعد وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کئے، پوچھا آپ کا کردار کیا رہا، میں نے جواب دیا ہمارا کوئی کردار تھا، نہ ہی ہم ملوث ہیں، تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پر لانا مناسب نہیں۔

اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کا احوال بتاتے ہوئے بولے پولیس نے 9 مئی کے حوالے سے پوچھا ہے، جتنی ہمارے پاس معلومات تھیں، ہم نے بتادیں۔

GHQ Attack

jinah house attack

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS