بلدیہ عظمی کراچی کا عبداللہ شاہ غازی کے عرس پرعام تعطیل کا اعلان

کے ایم سی نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا
شائع 06 جولائ 2023 07:13pm
معروف صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی (رض) کا مزار - تصویر/ فائل
معروف صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی (رض) کا مزار - تصویر/ فائل

بلدیہ عظمٰی کراچی نے سندھ کے معروف صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی (رض) کے عرس کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کے ایم سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق رواں برس ذی الحج کی 22 ویں تاریخ 11 جولائی بروز منگل کو حضرت عبداللہ شاہ غازی (رض) کے سالانہ عرس کے موقع پرعام تعطیل اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا کہ بلدیہ عظمٰی کراچی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام دفاتر بند رہیں گے سوائے ان دفاتر کے جو ضروری خدمات انجام دیتے ہیں۔

Sindh government

Holidays

Abdullah Shah Ghazi