لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی

انتظامی سطح پر رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے 20 روز کی مہلت
شائع 05 جولائ 2023 05:14pm

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے اُن کے والد کی درخواست پر سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے صحافی کے والد ریاض احمد کی درخواست پر سماعت کی تو ایڈیشنل آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسر پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض کی بازیابی کے لیے ورکنگ کمیٹی کے ساتھ اچھی میٹنگز ہوئیں ہیں اور امید ہے جلد اچھے نتائج ملیں گے۔

میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹینگز میں شواہد سمیت دیگر چیزیں فراہم کیں ہیں لیکن انتظامی سطح پر کچھ رکاوٹیں ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ اطلاع کے مطابق تو کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

عدالت نے انتظامی سطح پر رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے 20 دنوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

journalist

imran riaz khan

justice ameer bhatti