ملک بدری سے بچنے کیلئے تارکین وطن بس کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 03 جولائ 2023 05:57pm

شمالی افریقی ملک الجزائر میں تارکین وطن کو پکڑ کر ملک بدر کرنے کے لئے لیکر جایا جارہا تھا کہ اس دوران یہ افراد نے چلتی بس کی کھڑکی توڑ کر چھلانگ لگا کر رفوچکر ہوگئے۔

صحارا ممالک سے غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر ان کے ملک واپس پھیجا جارہا تھا کہ اس دوران انہوں نے فرار ہونے کا منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس سڑک پر چل رہی تھی کہ تارکین وطن افراد کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر سڑک سے کی دوسری جانب اطراف کے علاقوں کی جانب بھاگ رہے ہیں۔

یہ تمام افراد اپنے ملک میں جانے کے بجائے الجزائر میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور یہ یہاں پر ہی رہنا چاہتے ہیں، ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو یورپی ملک جانے کے خواہش مند ہیں۔

immigrants

Algeria

North Africa