یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید دو اسمگلرز گرفتار

اسمگلرز نے متاثرین سے فی کس 22 لاکھ روپے وصول کئے تھے
شائع 28 جون 2023 09:07pm

ایف آئی اے نے گجرات سے مزید دو انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے ہیں، جنہوں نے یورپ کا جھانسہ دے کر متاثرین سے فی کس 22 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید 2 دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان میں عدنان انور اور معظم ریاض شامل ہیں، دونوں کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان نے 5 شہریوں کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر متاثرین سے فی کس 22 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

FIA

Greece

Greece Boat Disaster

Greek Coast Guards