مسافر کوچز میں تصادم، 8 افراد جاں بحق 60 سے زائد زخمی
متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر دو مسافر کوچز میں تصادم سے آٹھ افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک مسافر کوچ کراچی سے اباڑو جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جارہی تھی۔
اطلاع ملنے پر باندھی اور دوڑ پولیس جائے حادثہ پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو دوڑ اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔