سوات میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ماں بیٹی دریا میں گر کر لاپتہ

انتظامیہ نے دونوں لاپتہ ماں بیٹی کی تلاش شروع کردی
شائع 24 جون 2023 11:09am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سوات کے علاقے بحرین میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ماں بیٹی دریائے سوات مین گر کر لاپتہ ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ بحرین مانکیال میں دریائے سوات پر لگی ڈولی لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔

رسی ٹوٹنے سے ماں اور ایک سال کی بچی دریائے سوات میں گر کر لاپتہ ہوگئے جن کی کی تلاش کے لئے رسیکیو آپریشن جاری ہے۔

Swat

Chair lift

swat river