نوشہرہ کینٹ میں خواجہ سراؤں نے تھانہ پر دھاوا بول دیا

اوباش نوجوانوں نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے کارروائی نہیں کی، خواجہ سراؤں کا مؤقف
شائع 19 جون 2023 10:26pm

خواجہ سراؤں نے نوشہرہ کینٹ میں تھانے پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔

نوشہرہ کینٹ میں خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا، اور اندر گھس کر تھانے توڑ پھوڑ کی۔ جب کہ پولیس خواجہ سراؤں کر دیکھ کر خاموش تماشائی بنی رہی۔

خواجہ سراؤں نے جمع ہوکر تھانے میں احتجاج شروع کردیا، اور بتایا کہ گزشتہ رات چند اوباش نوجوانوں نے خواجہ سراء پر تشدد کیا، جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کرائی گئی لیکن ایک دن گزر جانے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔

KPK Police

noshehra police