فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
27 جنوری اور 13 جون کے نوٹس کو غیرقانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دینے کی استدعا
 
    
        سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
فواد چوہدری کی طرف سے ان کے بھائی فیصل فرید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں سابق وفاقی وزیرکی 27 جنوری اور 13 جون کے نوٹس کو غیرقانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج مقدمے میں مجھے گرفتار کیا گیا، اسی نوعیت کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس اختیارات سے تجاوزاورخلاف قانون ہے۔
Islamabad High Court
Fawad Chaudhary
ECP Notice
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔