پیپلز پارٹی کے عبدالرؤف غوری میرپور خاص کے پہلے میئر منتخب

بدین میں بھی پی پی نے ضلع کونسل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں میدان مارلیا
شائع 15 جون 2023 12:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپور خاص نے کارپوریشن کا درجہ ملنے کے بعد سب سے پہلا میئر پیپلز پارٹی کا منتخب کرلیا۔

عبدالروف غوری 27 ووٹ لیکر میئر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے نامزد ڈپٹی میئر جنید بلند بھی 27 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بدین میں بھی پیپلز پارٹی نے ضلع کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں میدان مار لیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے علی اصغر ہالیپوتہ چیئرمین اور منتخب اور فدا حسین میندھرو وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ کراچی سٹی کونسل کے میئر کے انتخابات کے لئے بھی پولنگ کا عمل جاری ہے جہاں پی پی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو یو سی چیئرمینز ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

MirpurKhas

Mayor

Pakistan People's Party (PPP)