سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے گھر پر پولیس اور ایکسائز کا چھاپہ

شاہ فرمان کے گھر کھڑی دو مشکوک گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں
شائع 13 جون 2023 11:06pm

پولیس اور ایکساٸز نے سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے گھر پر چھاپہ مارکر دو مشکوک گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے گھر پر پولیس اور ایکساٸز نے چھاپہ مار کر دو مشکوک گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ فرمان کے گھر میں چھاپے کے دوران دو مشکوک گاڑیاں برآمد ہوئیں، جو ایکساٸز اہلکار نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں، اور گاڑیاں چیکنگ کے لئے لیباٹری بھیجی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خیبرپختون خوا کے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ فرمان 9 مئی کے بعد سے روپوش ہیں، اور پولیس ان کی گرفتاری کیلںے چھاپے مار رہی ہیں۔

Shah Farman

PTI protest

PTI Leaders arrested