قاتل شارک نے روسی شہری کی جان لے لی

مصر میں شارک کے حملے کے بعد ساحل کے 46 میل کے علاقے کو بند کر دیا گیا
شائع 09 جون 2023 10:33am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

مصر میں بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک روسی شخص شارک کے حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

مصر کی وزارت ماحولیات نے روسی باشندے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی میں ٹائیگر شارک نے شہری کو کچل دیا تھا جس کے بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔

شارک کے حملے کے بعد حکام نے ساحل کے 46 میل کے علاقے کو بند کر دیا، ساحلی پٹی میں اتوار تک تیراکی، اسنارکلنگ اور دیگر آبی کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا 24 سالہ روسی سیاح تھا جو سیر کے لئے مصر آیا ہوا تھا۔ شارک کے حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

shark attack

Shark rescue Turtle

Egypt’s Red Sea