Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

میں بے قصور ہوں اور یہ مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے، ٹرمپ
اپ ڈیٹ 09 جون 2023 11:20am
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو — فائل
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو — فائل

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرحساس سرکاری دستاویزات کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کے کیس میں فردِ جرم عائد کردی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر کرمنل چارجز عائد کیے جان ے کا یہ دوسرا موقع ہے ۔ اس سے نیویارک کی ریاستی عدالت میں ٹرمپ پر 2016 میں خفیہ رقوم کی ادائیگیوں سے متعلق جھوٹے کاروباری ریکارڈ سے متعلق فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

امریکا کی پوری تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ واحد صدر ہیں جن پر فوجداری الزامات عائد کیے گئے ۔

تاہم سابق امریکی صدر نےدونوں مقدمات میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی کام کے ارتکاب سے انکار کرتے ہوئے اپنی ذاتیسوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پرلکھا۔ ”بدعنوان بائیڈن انتظامیہ نے میرے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ مجھ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ مجھے آئندہ ہفتے میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔“

ٹرمپ نے اپنے ساتھ روا سلوک کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ۔، ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ امریکا کے سابق صدر کے ساتھ ایسا کچھ ہوسکتا ہے،میں بیگناہ ہوں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں، تمام ری پبلکن امیدواروں میں سابق امریکی صدر سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

Donald Trump

United States

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div