وزیر خارجہ کی بغداد میں شیخ عبد القادر جیلانی کے مزار پر حاضری

بلاول بھٹو کے لئے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا گیا
شائع 06 جون 2023 09:03am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی دارالحکومت بغداد میں شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی۔

بلاول بھٹو نے شیخ عبدالقدار جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر بھی چڑھائی، اس موقع پر دیگر بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

بلاول بھٹو کے لئے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا اور انہیں مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔

Bilawal Bhutto Zardari

Iraq

Baghdad

sheikh abdul qadir jilani