رینجرز کے ریٹائرڈ اہلکار کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا رینجرز حکام کو بھی سلطان محمود کی بازیابی کے لیے پولیس سے تعاون کرنے کا حکم
شائع 03 جون 2023 12:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے رینجرز کا ریٹائرڈ اہلکار بھی پر اسرار طور پر لاپتا ہوگیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سلطان محمود کی بازیابی کیلیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں رینجرز کے ریٹائرڈ اہلکار کی اہلیہ نے دہائیاں دیں کہ سلطان محمود کو چشتی نگر سے موٹر سائیکل سمیت لاپتا کردیا گیا، چھوٹے بچے ہیں شوہر کو تلاش کرنے کیلیے کہاں جاؤں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ رکھیں پولیس سراغ لگا لے گی، ہم نے رینجرز کو بھی تلاش میں مدد کرنے کا کہہ دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے سلطان محمود کا سراغ لگانے کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے اور رینجرز حکام کو بازیابی کیلیے پولیس سے تعاون کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے معاملے کی دو ہفتوں میں رپورٹ بھی طلب کرلی۔

missing person case

Sindh High Court

Karachi law and order situation