پی ٹی آئی کے 13 کارکنان جیل سے رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار

ملزمان کے خلاف دیگر دفعات کے تحت تھانہ سٹی میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا
شائع 02 جون 2023 08:56am
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

کرک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 کارکنان کو جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے رہائی کے فوری بعد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتارکرکے کرک منتقل کردیا ہے جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شاہد احمد خٹک اور مینا خان کو بونیر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے دونوں کو قانونی کارروائی کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔

KPK

Karak

PTI protest

pti workers arrest