Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایم ایس دھونی نے کرکٹ فینز کیلئے کون سا بڑا اعلان کردیا؟

گزشتہ روز چنئی نے گجرات کو شکست دے کر 5ویں مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اٹھالی
شائع 30 مئ 2023 03:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سُپر کنگز کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے آئی پی ایل کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

پیر کو کھیلے گئے فائنل میں ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اٹھالی۔

آئی پی ایل کا فائنل میچ جیتنے کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا اچھا اور آسان ہوگا تاہم میں اگلے سیزن میں بھی کھیلنے کا خواہش مند ہوں۔

ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ یہ سب میری جسمانی صحت پر منحصر ہے لیکن میرے مداحوں کیلئے یہ تحفہ ہوگا اگر میں انکے لیے آئی پی ایل کا ایک اور سیزن کھیلوں۔ اگرچہ میرے لیے یہ آسان نہیں لیکن میرے فینز کیلئے بہترین تحفہ ہوگا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے جتنا پیار اور جتنی محبت اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملی، اس کا شکریہ کہنا آسان ہوگا جبکہ آئندہ 9 ماہ سخت محنت اور ٹریننگ کرنے کے بعد انکے لیے ایک اور آئی پی ایل کھیلنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی آئی پی ایل میں سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں، ان کی کپتانی میں ٹیم چنئی سپر کنگز 5 بار فاتح ٹھہری جبکہ روہت شرما کی ممبئی انڈینز بھی 5 بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

Ms dhoni

Retirement

Ahmedabad

ipl 2023

csk vs gt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div