ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

سمیع کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 28 مئ 2023 10:54am
تصویر: ٹوئٹر/ روئٹرز
تصویر: ٹوئٹر/ روئٹرز

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سمیع زین نےعمرہ ادا کرنے کے بعد تصاویر بھی شئیر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرریسلر سمیع زین نے مسجد الحرام کی تصاویر شئیرکی ہیں جس کے عقب میں خانہ کعبہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسل نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے میں ان مقامات پر جاتا ہوں جن کے بارے میں نے خواب میں بھی سوچا نہیں تھا۔

سمیع زین کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں، اس کے ساتھ فیس بُک پر بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے پیچ سے ان کے سفر کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔

WWE

Sami Zayn