Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کب ہوں گے، اعلان ہوگیا

کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون کو جمع کرائے جائیں گے، نوٹیفکیشن
شائع 24 مئ 2023 07:25pm
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی عمارت۔ فوٹو — فائل
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی عمارت۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی حکومت میں مئیر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات کا شیڈیول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاون میونسپل کارپوریشن، ٹاون اور میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسل کی نشتوں پر انتخابات کا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول مطابق متعلقہ کونسلز، کمیٹی، کارپوریشن کے ممبران مئیر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چئیرمین کا انتخاب کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میئر، ڈپٹی مئیر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون کو جمع کرائے جائیں گے جب کہ اس کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی اور اپیل 12 جون تک دائر کی جا سکے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹریبونلز اپیل پر 13 جون تک فیصلہ کریں گے جب کہ کاغزات نامزدگی 14 جون تک واپس لی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب 15 جون کو ہوگا۔

sindh

Local bodies

mayor karachi

Election Commission of Pakistan (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div