عید کے موقع پر شاہ رخ خان کا روایتی انداز

مداحوں کی بڑی تعداد کنگ خان کے گھر کے باہر پہنچ گئی
شائع 22 اپريل 2023 09:02pm

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ہر سال کی طرح عیدالفطر کے موقع پر مداحوں کی خواہش پوری کردی ۔

ہمشیہ کی طرح شاہ رخ خان مداحوں کو عید کی مبارک باد دینے کیلئے روایتی انداز میں اپنے گھر ’منت‘ کی بالکونی میں جلوہ گر ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے سفید ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہن رکھی تھی جبکہ دھوپ سے بچنے کیلئے سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔

مداحوں شاہ خان کو بالکونی میں دیکھا تو خوشی کا اظہار کیا جس پر بالی ووڈ کنگ بھی نے بھی مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ہر سال مداحوں کی خواہش پر عید کے موقع پر اپنی بالکونی میں کھڑے ہوکر مداحوں کو مبارک باد دیتے ہیں ۔

Shahrukh Khan