Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ 7 ماہ بعد بحال

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پہلی ٹرین روانہ ہوگئی
شائع 15 اپريل 2023 10:13am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ 7 ماہ بعد بحال ہوگیا، گورنر بلوچستان اور ڈی ایس ریلوے نے ٹرین کا افتتاح کیا۔

کوئٹہ ہیرک کے مقام پر گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب سے گرنے والا ریلوے پل تعمیر کر دیا گیا، پل 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 7 ماہ میں تعمیر کیا گیا، جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ بحال ہوگیا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پہلی ٹرین روانہ ہوگئی، 9 بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپریس 850 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی۔

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور ڈی ایس ریلوے فرید احمد نے ٹرین کا افتتاح کیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ سال کی مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے برٹش راج میں قائم ہونے والا پل گرنے سے ریل کا پہیہ رک گیا تھا۔

ٹرین سروس بحال ہونے سے مسافر خوش ہوگئے، 18 اپریل کو عید ٹرین بھی اب کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔

اس سے پہلے مسافروں کو بسوں میں بیٹھا کر مچھ لے جایا جاتا تھا جہاں سے وہ ٹرین میں سوار ہو تے تھے۔

بلوچستان

quetta

Train

rain and flood

train operation

jaffar express

hirok bridge

quetta railway station

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div