محمد عباس کا انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شاندار آغاز

محمد عباسی نے ناٹنگھم شائر کیخلاف 6 وکٹیں حاصل کیں
شائع 07 اپريل 2023 09:07am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے رواں سال انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شاندار آغاز کردیا۔

فاسٹ بولر محمد عباسی نے 4 روزہ میچ میں ناٹنگھم شائر کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 49 رنزکے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

عباس کی شاندار بولنگ کی وجہ سے نوٹنگھم کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں ہیمپ شائر نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 119 رنز بنالیے۔

یاد رہے کہ محمد عباس رواں سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہیمپشائرکی نمائندگی کررہے ہیں۔