Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

دو بنگلوں کی مالک اورسوئٹزرلینڈ کی شہریت رکھنے والی بھکارن گرفتار

مانگناایسا فن ہے جو صحیح سے آجائے تو بس پھر وارے نیارے
شائع 30 مارچ 2023 09:35am
تصویر: العریبیہ
تصویر: العریبیہ

صرف پاکستان میں ہی بھکاری طبقہ امیرکبیرنہیں ہوسکتا، مانگنا ایک ایسا فن ہے جو اگرصحیح سے آجائے تو بس پھر دیہاڑی لگائیں اور عیش کمائیں۔

مراکش میں ان دنوں ایک بھکارن سے متعلق خبر تمام حلقوں میں زیربحث ہے جسے عدالت کی جانب سےفراڈ کے جُرم میں سزا سنائی گئی ۔

مراکش کے جنوب میں واقع شہراکادیر میں حفاظتی مہم میں بھکاریوں پر کریک ڈاؤن کے دوران گرفتارکی جانے والی بھکارن سے متعلق انکشاف سامنے آیا تھا کہ اس کے پاس بے پناہ مال و دولت اور متعدد جائیدادیں ہیں۔

بعد ازاں تحقیقات کیے جانے پر علم ہوا کہ بھکاری خاتون کے پاس پوش علاقے میں 2 مکانات ، بھاری بینک بیلنس اور جائیداد یے، یہی نہیں خاتون کے پاس مراکش کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کی شہریت بھی ہے۔

یہ اس قسم کا پہلاواقعہ نہیں ہے، تقریباً 2 سال قبل بھی مراکش میں ایک خاتون بھکاری کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ ایک ویڈیو میں وہ بھیک مانگنے کے بعد اپنی لگژری کار کی جانب گئی، پھٹے پرانے کپڑے بدل کر پرتعیش لباس پہنا اور وہاں سے روانہ ہوگئی۔

تازہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پرمراکشی شہریوں کی بڑی تعداد نے ملک میں بھیک مانگنے اور دھوکہ دہی کے بڑھتےرجحان کی مذمت کرتے ہوئے روک تھام کیلئے اقدامات اورنگرانی تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

واضح رہے کہ مراکش میں ضابطہ فوجداری کے تحت ہر اس شخص کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے جواز ملتا ہے جس کے پاس روزی کمانے کا ذریعہ ثابت ہو یا وہ اسے کام کرنے اور کسی قانونی طریقے سے کمانے کے قابل ہو۔

آرٹیکل 326 ،327 اور 328، کے تحت خلاف ورزی کی سزا ایک سے 6 ماہ تک قید ہے ۔

Morocco

beggar with foreign citizenship

Lady beggar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div