Aaj News

غیر اخلاقی ویب سائٹ کیلئے ویڈیوز بنانے والا جج نوکری سے فارغ

جج نے مذکورہ ویب سائٹ پر مداحوں سے ماہانہ 12 ڈالر وصول کیے اور 100 سے زیادہ بالغ پوسٹس کیں۔
شائع 28 مارچ 2023 11:01pm

امریکہ میں ایک جج کو غیر اخلاقی ویب سائٹ پر اپنی نیم برہنہ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنے پر برطرف کردیا گیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق، 33 سالہ گریگوری اے لاک نیو یارک سٹی کے انتظامی قانون کے جج ہیں جنہوں نے مذکورہ ویب سائٹ پر مداحوں سے ماہانہ 12 ڈالر وصول کیے اور 100 سے زیادہ بالغ پوسٹس کیں۔

انہیں حکام نے ”غیر پیشہ ورانہ رویے“ پر برطرف کر دیا ہے۔

 غیر پیشہ ورانہ رویے پر برطف ہونے والے جج گریگوری اے لوک
غیر پیشہ ورانہ رویے پر برطف ہونے والے جج گریگوری اے لوک

گریگوری اے لاک کے اکاؤنٹ میں درجنوں تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں، جن میں سخت فحش نگاری اور ارتعاشات شامل تھے۔

ان کے اس رویے کو نیویارک سٹی کے حکام نے بہت سنجیدگی سے لیا۔

سٹی کونسل وومن وکی پالاڈینو نے دی پوسٹ کو بتایا، ”اس شہر کو ہر سطح پر اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے، اور قانونی اتھارٹی کے عہدوں پر گریگوری جیسے افراد کو ملازمت دینے سے ہمارے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر جانبداری پر لوگوں کے اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔“

Judge Fired

Onlyfans