بھارت میں رمضان کے آغازپروزیراعظم نریندرمودی کا پیغام
'رمضان کے آغاز پرنیک خواہشات' ٹوئٹ
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے رمضان المبارک کے آغازپراپنے ملک کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
بھارت میں رمضان المبارک کا پہلاروزہ آج 24 مارچ کو رکھا گیا ہے۔
نریندرمودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئرکیے جانے والے پیغام کے ساتھ ایک لائن پرمشتمل کیپشن میں لکھا، ’رمضان کے آغاز پرنیک خواہشات‘۔
دُعائیہ کلمات پر مشتمل بھارتی وزیراعظم کے پیغام میں درج ہے کہ یہ ماہ مقدس ان کے معاشرے میں مزید اتحاد اور ہم آہنگی لائے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔