Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

عمران خان کا ایجنڈا ملک اور فوج کو کمزور کرنا ہے، گورنرسندھ

یوم پاکستان پر وزیراعلیٰ اور گورنر کی مزار قائد پرحاضری
شائع 23 مارچ 2023 09:55am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک اور فوج کو کمزور کرنا ہے، ہم سب ملکر ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان بنانے کی قرارداد پاس کی، ہم سب مل کر پاکستان دشمن دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں مزار قائد پرحاضری دی۔

مزارقائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مشکلات ہیں لیکن انشا اللہ مل کر قابو پائیں گے۔ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگرد ایک بار پھر کوشش کررہے ہیں کہ ملک کو مشکل میں ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت، پولیس، رینجرز، فوج اورانٹیلیجنس مل کرکام کررہے ہیں، میں 2 مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش خود دیکھ رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق قرارداد پاکستان آج کے دن ہی پیش کی گئی تھی، ہمیں آج متحد رہنے کی ضرورت ہے جس کے لیے معاشی مشکلات پر قابو پانا ہوگا اوردہشتگردی کےناسور کاخاتمہ کرنا ہوگا۔

گورنرسندھ نے 83ویں یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے ان گنت قربانیاں دیں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ریاست سے نوازا جہاں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 برس کے تجربات کی روشنی میں ملک کی تعمیروترقی کے لئے یکجا ہوکرکام کرتے ہوئےبانیان پاکستان کے افکار کے مطابق اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنا ہوگا۔ یوم پاکستان ہمیں منظم ، متحد قوم بننے کا درس دیتا ہے ۔

Syed Murad Ali Shah

kamran tessori

Yaum e Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div