لاہور، واٹرپارک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
لاہور میں سوزو واٹر پارک کے قریب فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق جبکہ گولیاں لگنے سے 3 شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو میو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یاسین نامی شخص کی کینال روڈ پر سریا اور بلڈنگ میٹریل کی دکان ہے۔
ہیرا نامی لڑکے نے دکان سے کچھ عرصہ قبل خریداری کی تاہم ادائیگی نہیں کی تھی اور آج پیسوں کی ادائیگی کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔
ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں یاسین ہلاک، سہیل، واجد اور عابد زخمی ہوگئے۔
lahore
firing incident
مزید خبریں
ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی ٹھان لی، ٹیلی کام آپریٹرز ’طلب‘
سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کے گھر پر ن لیگ کے ایم پی اے کا حملہ
پنجاب میں گندم درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے، وفاقی وزیر داخلہ
مخصوص نشستوں کے معاملے سے پورے موجودہ پارلیمانی نظام کی تشکیل نو ہوگی، سلمان اکرم راجہ
کیڑوں والی گندم درآمد کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ
کل سے میٹرک کے امتحانات ، ایجنٹ فارم اور فیس لے کر غائب، ہزاروں طلبا پریشان
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.